نئی دہلی،29 نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) راجدھانی دہلی میں کسان ایک بار پھر بڑی تحریک چلانے کی تیاری کر چکے ہیں۔ اے آئی کے ایس سی سی کی قیادت میں ملک کے 200 سے زائد کسان تنظیم 29۔30نومبر کو دہلی کے رام لیلا میدان میں ریلی کرنے جا رہے ہیں۔ گزشتہ تین ماہ میں یہ ان کی تیسری ریلی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق آج کی ریلی میں ملک بھر سے قریب 1 لاکھ کسان حکومت سے حق مانگنے سڑکوں پر اتریں گے۔ 29 تاریخ کو کسان دہلی کے رام لیلا میدان میں رات گزاریں گے۔ جہاں ثقافتی پروگراموں کے ذریعے کسانوں کی مشکلوں کو لوگوں کے سامنے رکھا جائے گا۔
کسانوں کی مانگ ہے کہ حکومت انہیں قرض سے آزاد ی دلائے اور فصلوں کی کم از کم قیمت سوامی ناتھ کمیشن کی تکنیکی کی بنیاد پر طے کرنے کے کسانوں کے قانون کو پاس کرے۔ مانا جارہا ہے کہ اس کا اثر انتخابات پر بھی پڑ سکتا ہے۔